

Loading content...
اسی طرح نماز حقیقی جوآئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام ہیں ان کی مؤدت و محبت اور ان سے قیام روحی کیلئے بھی یہی شرائط ہیں یعنی وہ آئمہ معصومین علیہم الصلوات والسلام اپنے اپنے زمانے کی نمازیں تھیں اس لئے ہمیں ان کے ساتھ قیام روحی کرنا بھی واجب ہے کیونکہ ایک طرح سے ہم ان کے زمانے اور وقت کے بعد پیدا ہوئے ہیں اس لئے ہمیں ان سے قیام روحی و باطنی رکھنا واجب ہے، صلواة شرعی اور صلواة حقیقی میں یہی فرق ہے کہ عام نماز پیدا ہونے کے بعد بلوغ میں واجب ہوتی ہے مگر نماز حقیقی ازل سے واجب ہے اس لئے ہمیں سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام کے ساتھ قیام روحی رکھنا واجب ہے، ان میں سے کسی ایک سے صرف نظر کرنا انسان کو کافر بنانے کیلئے کافی ہے کیونکہ نماز نہ پڑھنا انسان کو گنہگار کرتا ہے کافر نہیں کرتا مگر نماز حقیقی یعنی معصومین علیہم الصلوات والسلام کا انکار و ترک کرنا انسان کو کافر کردیتا ہے اسی لئے تو فرمایا گیا تھا کہ جس نے ہم میں سے کسی ایک کا انکار کیا اس نے کفر کیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار