

Loading content...
دوستو!ـآپ جانتے ہیں کہ نماز کیلئے کیا کیا ضروری ہوتا ہے یہاں صرف اتنا عرض کروں گاکہ نماز کیلئے اولین چیز اس کا وقت ہے… یعنی نماز صبح کا ایک وقت ہے نماز ظہر کا ایک مخصوص وقت ہے، اسی طرح نماز عصر، نماز مغرب، نماز عشا ہے ان سب کا ایک وقت ہوتا ہے اور ان نمازوں میں سے کسی بھی نماز کو قبل از وقت نہیں پڑھاجا سکتا بلکہ جب وقت داخل ہوجائے تو اسے پڑھا جا سکتا ہے تیاری و آمادگی قبل از وقت ہوتی ہے اور نماز وقت داخل ہونے پر ادا کی جا سکتی ہے ہاں بعد از وقت قضا پڑھی جا سکتی ہے… جیسا کہ کوئی انسان دس سال نماز سے غافل رہا اور اپنے فرائض سے کوتاہی کرتا رہا ہو تو پھر اس پر سابقہ زندگی کی نمازیں ادا کرنا واجب ہوتا ہے ورنہ وقت کی نماز سابقہ نمازوں کی کفایت نہیں کرتی اور نہ ہی سابقہ نمازیں وقت کی نماز کی کفایت کرتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار