

Loading content...
اب اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کروں گا بلکہ اس کی دوسری جز کی طرف اشارہ کروں گا وہ یہ ہے کہ اسلامی نظام شہادت کو آپ بغور دیکھیں کہ کسی بھی معاملے میں جب بھی گواہ پیش کیا جاتا ہے تو گواہ کیلئے سب سے پہلے عادل ہونا شرط ہے اگر چہ سبزی کی ایک ٹوکری ہی کیوں نہ ہو اس کیلئے گواہ کا عادل ہونا لازم ہے… اب آپ سوچیں اللہ د کی وحدانیت اور شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رسالت اور شہنشاہ امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کی ولایت کی گواہی دینے پہ لڑ رہے ہیں کبھی اپنے عادل ہونے کی طرف سوچ گئی ہے کہ ہم گواہی تو دے رہے ہوں اور اللہ فرمائے کہ تمہاری گواہی منظو ر نہیں کیونکہ تم عادل نہیں ہو تو پھر ہم کیا کریں گے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار