

Loading content...
یہاں ایک بات عرض کرتا چلوں کہ دل آزاری ہمیشہ اس وقت ہوتی ہے جب کسی شخص کی مقدس شخصیت کے خلاف زبان کھولی جائے ہاں اگر اپنی مقدس شخصیت کے فضائل بیان کئے جائیں جن میں دوسروں کی مقد س شخصیات کی توہین نہ ہوتو یہ دل آزاری کی تعریف سے خارج ہوجاتی ہے اس لئے دباؤ کا عمل بیان فضائل سے روکنے پر ہوتا ہے نہ کہ کسی کی توہین کرنے کے عمل سے روکنے پر اس لئے کسی بھی مذہب کی مقدس شخصیت کی توہین نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی کو اپنے پیشواؤں کے فضائل بیان کرنے سے روکنا چاہیے…اگر ان کے بیان کردہ فضائل ہمارے عقائد سے متصادم ہیں تو پھر ہمیں علمی انداز میں اپنا دفاع کرناچاہیے نہ کہ جارحیت
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار