

Loading content...
دوستو!ـہمارا اصل موضوع شہادت ثالثہ نہیں ہے یہ باتیں تو ضمناً آگئی ہیں یہاں میں اتنا عرض کروں گا کہ اس دور میں جو لڑائی لڑی جارہی ہے ہم اس میںفریق نہیں ہیں بلکہ ہر دو فریقین کی عزت کرتے ہیں ہاں اپنے نظریات کو جب پیش کرتے ہیں تو اس میں جارحیت کو پسند نہیں کرتے کیونکہ کسی کی عزت نفس کو مجروح کرنا انسانی حوالے سے غیر اخلاقی بات ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے احباب کو جارح نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایک دوسرے کو ٹالریٹ (Tolerate) ]برداشت[ کرنا چاہیے اور بات کو نظریات تک محدود رکھنا چاہیے ذاتیات تک نہیں لے جانا چاہیے کیونکہ اختلاف نظریہ کا ہر آدمی کو پورا پورا حق حاصل ہے اس میں جبر کرنا جہالت ہے اس لئے مقدس منبر کو اس غلاظت سے پاک رکھنا بہت ضروری ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار