

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ فروع عربی میں درخت کی شاخوں کو کہتے ہیں اور اصل درخت کی جڑکو کہتے ہیں اور کیونکہ درخت کی بنیاد اصل ہوتا ہے اور اصل ہی پر فروع قائم و باقی ہوتے ہیں اس لئے مستعاراً ہر اس چیز کو اصل کہتے ہیں جس پر کسی چیز کا قیام ہو اور وہ اس کی بنیاد و بقا و حیات کا دار و مدار ہو اور اسی لئے دین کو بھی ایک درخت کی مثال مان کر اس کے اصول و فروع کا تصور پیدا کیا گیا تھا کہ وہ چیزیں جن پر دین کے شجر کا قیام تھا اور جن کی عدم موجودگی سے دین کا معدوم ہونا ثابت ہوجاتا تھا انہیں اصول میں رکھا گیا اور جن چیزوں کا اصول پر قیام تھا اصول ہی جن کی بقا کے موجب تھے انہیں فروع کہا گیا نماز دین کے درخت کی ایک شاخ ہے اور ولایت اس درخت کی جڑ ہے اب یہ بھی سوچ لیں جو شاخ بغیر جڑ کے فضا میں لٹکا دی جائے کیا اسے زندہ شاخ کہاجا سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار