

Loading content...
یہ سوال بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتا کیونکہ یہ بات سارے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ احکام ایک ہی مرتبہ نافذ نہیں ہوئے بلکہ آہستہ آہستہ ہوئے جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ نماز کے بعد جو سب سے بڑا فروع مانا جاتا ہے وہ روزہ ہے یہ روزہ بھی اولیں بارہ سال میں نافذ نہیں ہوا بلکہ ہجرت کے بعد نافذ ہوا اس طرح کسی حکم کے پہلے نہ ہونے کو ابطال کی دلیل نہیں بنایا جا سکتا… ہاں اگر ہم زمانہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں اس کا نفاذ دیکھیں تو وہ موجود ہے جیسا کہ سورہ اسریٰ کی آیت ولا تجھر بصلواتک و لا تخافت بھا وابتغ بین ذالک السبیلا کی تفسیر میں ابو حمزہ ثمالی نے امام محمد الباقر علیہ الصلوات والسلام سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا حکم تھا لا تجھر بولایتہ علی علیہ الصلوات والسلام
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار