

Loading content...
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جو چیز جس چیز پر قائم ہوتی ہے اگر وہ چیز نکال دی جائے تو قائم ہونے والی چیز معدوم ہوجاتی ہے… جیسا کہ آگ ہے یا روشنی ہے یا عبارت ہے یا رنگ ہے یہ سب چیزیں ماضی کے نظریات کے مطابق قائم بالذات نہیں ہیں یعنی عبارت کسی نہ کسی چیز پر قائم ہوتی ہے جیسا کہ کاغذ یا تختی یا سکرین پر اگر ہم کاغذ یا سکرین وغیرہ نکال لیں تو عبارت ہی نہ رہے گی اسی طرح اگر نماز قائم بالذات عمل نہیں بلکہ قائم علی الولایت ہے تو پھر اس طرح یہ ہوگا کہ اگر ولا یت کو نماز سے نکال دیا جائے تو پھر نماز بھی اسی طرح معدوم ہوجائے گی جیسے کاغذکو معدوم کرنے سے عبارت کا وجود ہی باقی نہیں رہتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار