

Loading content...
اگر مشاہدے کی طرف آئیں تو وہ ہمیں اس سے بھی آگے کی بات کرتا ہے کیونکہ ہم بعض لوگوں کو دیکھتے ہیں کہ انہوں نے کوئی نماز پڑھی ہی نہیں اور ولایت قبول کرکے اپنی زندگی کے سارے ا عمال کھرے کرگئے جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ جناب حر ابن یزید ریاحی تشریف لاتے ہیں انہوں نے آنے سے قبل جتنی نمازیں پڑھی تھیں بیعت یزید ملعون میں رہ کر پڑھی تھیں ان کی ساری نمازیں ایک طرح سے یزیدی تھیں پھر جب امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ایک بھی نماز نہیں پڑھی ہاں نماز ولایت ادا کرلی تو ساری یزیدی نمازیں بھی حسینیؐ نمازیں ہوگئیں اب اگر کوئی کہے کہ انہوں نے نمازیں تو پڑھی ہوئی تھیں… مگر ہم جب جناب قیس علیہ السلام کو دیکھتے ہیں تو انہوں نے ماضی میں کوئی نماز پڑھی نہیں تھی بلکہ صرف نماز ولایت ادا کرلی اور سیدھے جنت پہنچ گئے ایسے لاتعداد واقعات ہیںاور ہر زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام نے اسی طرح کئی حر اور کئی قیس بنا کر جنت میں بھیجے ہیں کس کس کا ذکر کریں بات یہی ہے کہ نماز خود قائم بالولایت ہے اس لئے اس میں اقرار ولایت کرنا کسی طرح بھی اس کا مبطل نہیں ہوسکتا اگر ہم منطقی انداز میں دیکھیں تو اس طرح ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار