

Loading content...
یعنی جس کی صلوات قبول ہوگئی اس کا ہر عمل قبول ہوگیا اور جس کی صلوات رد ہوگئی اس کا ہر عمل رد ہوگیا اس میں بھی ولایت ہی مراد ہے اس پر ہمارے علمائے اعلام انہ لا تقبل الاعمال الا بالولایت سے استدلال کرتے ہیں اور یہ بھی ہے کہ کوئی فروعی عمل دوسرے کیلئے رد و قبول کی بنیاد نہیں بن سکتا اور یہ سب کا متفقہ نظریہ ہے کہ اعمال فروعی ایک دوسرے کے نہ ہی متبادل ہوتے ہیں نہ ہی ایک دوسرے پر منحصر جیسا کہ نماز ایک علیحدہ عمل ہے اس جیسے اور بھی کئی فروعات ہیں اور ان فروعات کے بارے میں فقہا متفق ہیں کہ یہ ایک دوسرے کے متبادلات و ایک دوسرے پر قائم نہیں مثلاً کوئی شخص اگر ماہ رمضان کا روزہ رکھتا ہے اور نماز نہیں پڑھتا تو اس کا روزہ باطل نہیں ہوتا اس کی جزا بھی اسے ملے گی اور نماز نہ پڑھنے کی سزا بھی اسے ملے گی مگر ماہ رمضان کا روزہ نہ رکھنے والے نمازی کی نماز باطل نہیں ہوتی کیونکہ یہ علیحدہ علیحدہ فروع ہیں جب یہاں یہ صورت حال ہے کہ انہیں ایک دوسرے پر قائم نہیں کیا گیاتو پھر آخرت میں انہیں ایک دوسرے پر کیسے منحصر کیا جا سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار