

Loading content...
السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ…یہ سلام کسی واحد حاضر ذات کو کیا جاتا ہے جیسا کہ ہمیں یہ حکم کہ جب تم کسی بھی مسلمان سے ملو تو اسے سلام کرو اور کہواسلام علیکم یا اس طرح کہو سلام علیکم… بعینہ اسی طرح سلام کرنے کا حکم ہمیں نماز کے آخر میں دیا گیا ہے یعنی کسی واحد موجودمگرنامعلوم ذات کو سلام کرنا دوران نماز واجب ہے اور جب تک انہیں سلام نہ کیاجائے تو نماز مکمل ہی نہیں ہوتی… اب یہ تو کسی عالم نے کھل کر نہیں لکھا کہ یہ آخری سلام ہم کس ذات کو کرتے ہیں ہاں عرفا کرام رضوان اللہ علیھم نے لکھا ہے کہ یہ آخری سلام ہمیشہ ہر زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کو ہوتا ہے اور جو شخص انہیں سلام نہ کرے اس کی نماز باطل ہوجاتی ہے اور ہم اپنے زمانے میں یہ سلام اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو کرتے ہیں اگر ہم انہیں سلام نہ کریں تو ہماری نماز باطل ہے… اب مجھے معلوم نہیں کہ یہ بات کہاں تک درست ہے مگر یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارا یہ سلام کسے ہوتا ہے یہ کسی نے بتایا نہیں کہ کس کو ہوتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار