

Loading content...
دوستو!ـاگر ہم دائرہ مؤدت میں رہ کر سوچیں تو پھر ہمیں یہ بات ماننا پڑے گی کہ شہنشاہ معظم امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کی گواہی کو تو سن 10 ہجری میں اعلان خم غدیر کے بعد فوراً رائج ہوجانا چاہیے تھا اس کے بعد سن 40 ہجری میں امام مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام کی گواہی کو نماز میں آنا چاہیے تھا…پھر 50 ہجری میں کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی گواہی کو نماز میں آجانا چاہیے تھا پھر61 ہجری کے بعد جناب سید الساجدین علیہ الصلوات والسلام کی گواہی کو نماز میں آجانا چاہیے تھا اور اسی طرح چلتے چلتے 260 ہجری کے بعدتو ہم سب کو شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی گواہی دینا چاہیے تھی کیونکہ یہ ان کا زمانہ ہے…خطبہ جمعہ میں بھی ان کا ہی نام اقدس لیا جاتا ہے تو نماز میں بھی انہی کانام لینا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار