

Loading content...
اس دور میں توبہت علمائے کرام و آیت اللہ حضرات نے بڑی بڑی ضخیم کتابیں لکھی ہیں جن میں یہ ثابت کیاہے کہ یہ شہادت معصومین علیہم الصلوات والسلام دراصل ذکر ہے اس لئے یہ مبطل نماز نہیں ہے ہاں یہ عرض کروں گا کہ ہم نماز جمعہ جو پڑھتے ہیں اس کے دو رکعت ہوتے ہیں جبکہ نماز ظہر کے چار رکعات ہوتے ہیں، نماز جمعہ دو رکعات ظہر کے دو رکعات کے متبادل ہوتے ہیں اور دوسرے دو رکعت کا متبادل خطبۂ جمعہ ہوا کرتا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر خطبہ جمعہ میں زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کا نام پاک نہ لیا جائے تو خطبۂ جمعہ باطل ہوجاتا ہے اگر ہم منطقی انداز میں بیان کریں تو پھر ثابت ہوتا ہے خطبۂ جمعہ کا باطل ہونا گویا نماز ظہر کے دورکعات کے باطل ہونے کے مترادف یعنی زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کا نام نہ لینا گویا نماز کیلئے مبطل قرار پایا نہ کہ نام لینا مبطل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار