

Loading content...
دوسری بات یہ ہے کہ جتنے بھی سلسلہ ہائے روات منقول ہیں یہ بھی دراصل سلسلہ ہائے مقطوعہ ہی ہیں جسے کوئی بھی آدمی آسانی سے سمجھ سکتا ہے… اس کیلئے ایک کلیہ عرض کرتا ہوں کہ سلسلہ نسب کا کلیہ عمومی طور پر یہ ہے کہ ایک صدی میں چار سے زیادہ پشتیں گزرتی ہیں یعنی اگر کوئی شخص سوسال تک زندہ رہے تو وہ اپنی چار نسلیں دیکھ لیتا ہے یعنی اسے اپنا پڑپوتا دیکھنا بھی نصیب ہوجاتا ہے لیکن سلسلہ روات میں یہ دورانیہ اور بھی کم ہوجاتا ہے یعنی سوسال میں دس پندرہ تک چلا جاتا ہے یہ وہ حقیقت ہے جسے کوئی باشعور انسان رد نہیں کر سکتا ہے جاہل آدمی تو جو چاہے کہہ دے، جس کا چاہے انکار کردے، مگر باشعور انسان اس کلیہ کو درست ہی مانے گا… اب ہم اپنے کتب معتبرہ میں جو سلسلہ ہائے روات دیکھتے ہیں وہ بڑا مختصر ہوتا ہے یعنی آپ دیکھیں کہ ہمارا شیعی کتب کی تجمیع و تدوین و تالیفات کا سلسلہ کب شروع ہوا ہے تو سارے یہی مانتے ہیں کہ ہمارا کام تیسری صدی ہجری میں شروع ہوا ہے…اب آپ دیکھیںکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کوئی حدیث صحیحہ غیرمقطوعہ ہمارے تیسری صدی کے فاضل مؤلفین تک جوپہنچے گی تو اس کیلئے کم از کم تیس چالیس روات کی کڑیاں ہونا لازم ہے جبکہ ان کے روایات میں سے کوئی بھی ایسی روایت نہیں ہے کہ جس کی سند میں تیس چالیس روات کا نام موجود ہو اس سے ثابت ہوا کہ ہمارے اکثر روایات مقطوعہ ہیں… اور جو روایات ہمارے پاس جس طرح سلسلہ روات کے ساتھ پہنچے ہیں ان کی توثیق و تضعیف کا عمل دیکھنا ہو تو پھر کتب رجال دیکھے جا سکتے ہیں کہ اس سلسلے کی کتنی کڑیاں قابل و ثوق ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار