

Loading content...
جب ہم اس تلاش میں نکلتے ہیں تو ہمیں بہت سے ایسے روایات ملتے ہیں کہ جن میں عمومی طور پر حکم ہے کہ جہاں جہاں بھی دو گواہیاں دیں وہاں تیسری گواہی بھی ضرور دیں جیسا کہ قاسم بن معاویہ اور اس جیسے دیگر افراد کے روایات میں ہے اسی طرح ہمیں اپنے مرکزی کتب میں کئی تشہد ایسے ملتے ہیں کہ جنہیں پڑھنے کا ہمیں خود آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام نے حکم فرمایا ہے اور انہیں صاحب بحارالانوار نے بھی لکھا ہے مستدرک الوسائل اور اسی طرح کے بہت سے کتب ہیں جن میں وہ تشہد منقول ہیں تو انہیں ترخیص میں شامل سمجھنے میں کیا ہرج ہے؟ اور اگر کوئی انہیں نماز میں پڑھے تو اس پر کفر وشرک کا فتویٰ صادر کر دینا کس طرح جائز ہے جیسا کہ القطرة من البحار میں ایک تشہد ہے… امام ابوالحسن علیؐ الرضا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تشہد اس طرح پڑھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار