

Loading content...
میں نے عرض کیا اب یہ تو آپ نے مان لیا ہے کہ نماز میں توقیف کلی نہیں ہے جیسا کہ کلام اِلٰہی میں توقیف کلی ہے اور اس میں کوئی ترخیص ہے ہی نہیں اور اس میں آپ نے ترخیص کو مانا اور اجازت شدہ چیزوں کی جو حدبندی ہوئی ہے اسی کو توقیف ثانیہ مان رہے ہیں…انہوں نے فرمایا ہاں یہی بات ہے کیونکہ آئمہ ہدیٰ علیہ الصلوات والسلام نے بھی کھلی چھٹی تو نہیں دی کہ جو جی میں آئے پڑھ لیں بلکہ انہوں نے اس رخصت کو بھی متعین فرما دیا ہے… میں نے عرض کیا آپ کی بات بجاہے…اور میں اس کومانتا ہوں کہ ترخیص کلی بھی نہیں ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جس چیز کے بارے میں نہ ہی ترخیص کلی ہو اور نہ ہی توقیف کلی تو ان چیزوں کے بارے میں تحقیق کی ضرورت ہوتی ہے کہ تلاش کیا جائے کہ کس کس چیز کی رخصت پر کوئی نص موجود ہے اور اگر کسی چیز کے بارے میں کوئی نص مل جائے تو اسے دائر ۂ ترخیص میں شامل کر لینا چاہیے تاکہ ترخیص کے دائرے میں شامل کوئی چیز باہر نہ رہ جائے… اور اگر کسی کی تحقیق میں کوئی نص آتی ہے اور وہ اسے صحیح پاتا ہے تو پھر اسے نماز میں داخل کرنے میں کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس سے دوسرے افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار