

Loading content...
یہ نظریہ وہاں سے چلا اور آج ہمارے ہاں بھی رائج ہے اسی طرح نماز کی توقیف بھی بعض مقاصد کیلئے وہاں ہوئی اور آج ہم بھی اس کا پرچار کر رہے ہیں حالانکہ شواہد اس کے خلاف ہیں… میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ عدم وجدان عدم وجود کی دلیل نہیں ہوتا اگر کسی فاضل عالم کو توقیف صلوات پر کوئی حدیث معلوم ہوتو میرے علم میں ضرور لائیں میں اتنا جاہل نہیں کہ ایک حقیقت کو تسلیم نہ کر سکوں اور میں اپنے اس خیال میں ترمیم کر لوں گا اور اپنے علم میں اضافہ کرنے پر فخر کے ساتھ شکریہ بھی ادا کروں گا اور مجھے خوشی ہوگی یہ میرا چیلنج نہیں گذارش ہے… ہاں اگر ایسی کوئی حدیث نہ مل سکے تو پھر اس توقیف صلوات والے نظریے کو اتنی بھی اہمیت نہ دیں کہ اس کے خلاف کہنے یا کرنے والے پر کفر و شرک کے فتاویٰ صادر کرنا شروع کردیںاور قوم میں انتشار پیدا ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار