

Loading content...
دوستو!ـیہ توقیف بھی عجیب بات ہے کہ ہمارے عقائد و نظریات میں جن جن چیزوں کی توقیف کا نظریہ پیش کیا جاتا ہے ان میں کوئی بھی توقیف کلی کا قائل نہیں جیسا کہ ہمارے اہل منبر اسمائے اِلٰہی کی توقیف کے قائل ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ د کے کل اسمائے مبارکہ 99 ہیں اور ان اسمائے اِلٰہی کے بغیر اسے نہیں پکارنا چاہیے… جب ہم ان اسمائے اِلٰہی کا جائزہ لیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے جو اسمائے اِلٰہی قرآن کریم میں ہیں ان میں سے بھی بہت سے اسمائے اِلٰہی ان نناوے اسما الحسنیٰ میں موجود نہیں ہیں جیسا کہ خیر الرازقین، احسن الخالقین وغیرہ… اب توقیف کا تقاضہ تو یہ ہے کہ ہم اللہ کو خیر الرازقین کہہ کر پکاریں تو گناہ مانا جائے مگر کیا کریں یہ نام ہماری توقیف کے نظرئیے کے خلاف ہونے کے باوجود قرآن کریم میں موجود ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار