

Loading content...
آپ لوگوں میں سے کسی نے حج کیا ہوگا وہاں آپ نے دیکھا ہوگاکہ وہاں نمازوں میں کبھی رکوع کے بعد دعا کرلی جاتی ہوگی، کبھی آخری سجدے میں کوئی طویل دعا پڑھ لی جاتی ہوگی، یعنی اہل سنت کی ساری فقہوں میں نماز کو زبانی طور پر توقیف میں لایاجاتا ہے مگر سارے اس کی کلی توقیف کے قائل نہیں ہیں اسی طرح نماز ہائے نوافل کے بارے میں جناب سید علی بن طاوس اور جناب شیخ عباس قمی نے دعائے اللھم کن لولیک کے بارے میں لکھا ہے کہ نوافل نمازوں میں قیام و قعود و رکوع و سجود وقنوت میں اسی دعا کو تلاوت کریں خصوصی طور پہ 23 ماہ رمضان کی رات کو بلکہ سارا ماہ رمضان بلکہ سارا سال ایسا کریں یہ تاکید مفاتیح الجنان میں بھی دیکھی جا سکتی ہے یعنی ہمارے علمائے کرام بھی اس نماز کی توقیف کلی کے قائل نہیں ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار