

Loading content...
دوستو!ـحقیقت یہ ہے کہ ارکان میں بھی کلی توقیف نہیں ہے جیسا کہ جب ہم سفر پہ جاتے ہیں تو نماز آدھی رہ جاتی ہے یعنی تین یا چار رکعتوں کی نماز دو رکعت میں بدل جاتی ہے اور اسے نماز قصر کہتے ہیں پھر جب جنگ ہو یا کسی بھی حالت خوف میں انسان ہوتو نماز قصر کی بھی آدھی رہ جاتی ہے یعنی چار رکعت والی نماز صرف ایک رکعت بچ جاتی ہے اور اس میں ارکان بھی بدل جاتے ہیں کیونکہ نماز خوف کا قیام ساکن نہیں ہوتا انسان دوڑتے ہوئے بھی قیام کر سکتا ہے یا جنگ کرتے ہوئے قیام کر سکتا ہے اسی طرح سجد ہ ایک رہ جاتا ہے وہ دوڑتے ہوئے کیا جا سکتا ہے یا گھوڑے کی زین پر کوچ پر سر رکھ کر سجدہ ادا کیا جا سکتا ہے جیسا کہ کربلامیں جو نمازیں ادا ہوئی ہیں ان میں سے اکثر نمازیں نمازِ خوف کی طرح ادا ہوئی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار