

Loading content...
ارکان صلوات میں سے پہلا قیام ہے، دوسرا رکوع ہے، پھر دو سجدے مل کر تیسرا رکن بناتے ہیں وغیرھم، اسی طرح ہیئت میں قیام میں کھڑے ہونے کا طریقہ ہے، رکوع و سجود میں جو جو حالتیں بنتی ہیں ان میں وقوف کی ہیئت ہی ہیئت نماز کہلاتی ہے یعنی نماز میں ہاتھ باندھنا ہے، کھولنا ہے، سجدے میں ہاتھوں کو کہاں رکھنا ہے وغیرہ… اب اس میں تو فقہا متفق ہیں کہ ارکان میں تبدیلی سے نماز باطل ہوجاتی ہے مگر ہیئت میں تبدیلی سے نماز باطل نہیں ہوتی یعنی دو سجدوں کی بجائے تین یا ایک نہیں کیا جا سکتا، رکوع دو یا تین نہیں کئے جا سکتے، اسی طرح باقی ارکان جو ہیں وہ متعین ہیں ان میں تبدیلی جائز نہیں اور اگر تبدیلی کی جائے تو نماز باطل ہے… توقیف ہیئت کا تو کوئی بھی قائل نہیں ہے اب قابل تجزیہ ہے… توقیف ارکان
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار