

Loading content...
توقیف صوری یہ ہوتی ہے کہ اس کی جوصورت متعین کی گئی ہو اس میں کسی بھی حالت میں تبدیلی کی اجازت نہ ہو…جب اس حوالے سے دیکھتے ہیں تو نماز میں کلی طور یہ توقیف بھی موجود نہیں ہے کیونکہ بیماری کی حالت میں یا دوسرے بعض وجوہات کی بنا پر نماز بیٹھ کر پڑھی جا سکتی ہے تو قیام بھی بیٹھ کر ہوتا ہے حالانکہ قیام کے معنی بھی کھڑے ہونے کے ہیں بیٹھنے کے نہیں ہیں اسی طرح رکوع وغیرہ میں اس کی صورت رکوع میں صورت قیام میں تبدیلی آجاتی ہے اور بیماری اور شدید ہوتو اس میں سو کر بھی نماز ادا کی جا سکتی ہے اور قیام و قعود رکوع و سجود سب کچھ اشاروں میں آجاتا ہے…اگرچہ یہ مجبوری کی وجہ سے استثنائی حالتوں میں آجاتا ہے مگر پھر بھی ثابت کرتا ہے کہ اس میں صورت نماز کی پابندی ہر حال میں واجب نہیں ہے کیونکہ اگر توقیف کلی ہوتی تو اس میں کسی چیز میں تبدیلی کی اجازت کسی بھی حال میں نہ ہوتی جیسا کہ کلام اِلٰہی میں تبدیلی کی کہیں بھی کسی بھی صورت میں تبدیلی جائز نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار