

Loading content...
اب آپ دیکھیں ہم نماز میں رکوع کے بعد جو عبارت پڑھتے ہیں وہ نہ قرآن ہے اور نہ ہی دعا ہے یعنی ٭ سمع اللہ لمن حمدہ… پورے کلام اِلٰہی میں کہیں نہیں ہے اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ فقرہ میں نے کسی دعا میں نہیں دیکھا لیکن عدم وجدان عدم وجود کی دلیل نہیں ہوتا کہ مجھے اگر یہ کسی دعا میں نظر نہیں آیا تو بالکل نہیں ہوگا، ہاں میں قرآن کریم کے بارے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فقرہ اسی حالت میں موجود نہیں ہے… اسی طرح بحول للہ تعالی و قوتہ اقوم و اقعد بھی قرآن کریم میں انہی الفاظ میں موجود نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار