

Loading content...
یعنی جن جن چیزوں کی توقیف کے ہم سب قائل ہیں ان کی دو قسمیں ہیں پہلی قسم ہےتوقیفِ کلی جیسا کہ قرآنِ کریم ہے یہ کلی طور پر وقف و مقرر ہے اس میں ہم کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے حتیٰ کہ نہ کسی حرف کی اور نہ ہی کسی زیر و زبر کی، جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن میںآلِ یٰسین کو اِلْ یاسین لکھا ہوا پاتے ہیں تو اس میں ہم یہ آل یٰسین لکھ نہیں سکتے اور اسی پر ہمارے ماضی کے علمائے کرام متفق ہیں آج ممکن ہے کوئی اس کا قائل ہو اور لکھ بھی رہا ہو مگر ماضی میں اس میں تبدیلی کوبھی جائز نہیں مانا گیا کیونکہ قرآن کریم توقیفِ کلی کا حامل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار