

Loading content...
دوستو!ـاس دور میں فروعی اعمال کو بنیاد بنا کر پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کی عظمت پہ ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس میں نماز و روزے کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے حالانکہ اس نماز و روزے کے پرچارک گروپ کو خود اس نماز سے کوئی ہمدردی نہیں ہے کیونکہ وہ اس کے مقدمات کی درستی کی بات ہی نہیں کرتے حالانکہ وہ سارے لوگ آشنا ہیں کہ نماز اپنے مقدمات پہ منحصر ہے اگر مقدمات درست ہوں گے تو یہ درست ہوگی ورنہ یہ باطل ہوگی مگر وہ لوگ ان کی درستی کا نہ ہی پرچار کرتے ہیں اور نہ ہی خود اس پر عمل فرماتے ہیں… ایک طرف یہ ہنگامہ برپا ہے دوسری طرف یہ بات شعلے بھڑکا رہی ہے کہ نماز میں شہادت ثالثہ واجب ہے یا مستحب ہے یا مبطل ہے… اس پر بھی منبروں اور گلی کوچوں تک بات پہنچ چلی ہے اور یہاں تک کہ جس عورت کو کھانا پکانا تک نہیں آتا وہ بھی چولھے پہ دیگچہ چڑھا کے آگ اسی مسئلے کی دیتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار