

Loading content...
دوستو!ـاس دور میں کئی ہنگامے ہو رہے ہیں مسجد ومنبر پہ، گلی کوچوں میں، چوکوں ڈیروں پہ یہ بحث چل رہی ہے کہ نماز میں کیا کیا مستحب ہے کیا مبطل ہے پھر کچھ حضرات اپنے مخصوص مقاصد کیلئے نماز کی اہمیت پر مسلسل تقاریر کر رہے ہیں اور اس پر بڑے جارحانہ انداز میں بات بھی کرتے ہیں اور اس پر عمل بھی کروانے کی کوشش کرتے ہیں یہاں تک کہ مراسم عزاداری کے مقابلے میں کھڑا کر کے خوب لے دے کرتے ہیں اور بس چلے تو عزاداری کے سلسلے کو رکوا کر اس میں نمازیں پڑھوا دیتے ہیں ایک طرف تو نماز کی اتنی اہمیت بیان کی جاتی ہے کہ عزاداری میں خلل ڈالنے تک کی کوشش کی جاتی ہے دوسری طرف نماز کو اتنا غیر اہم سمجھا جاتا ہے کہ جو پیش نمازی کے شرائط ہیں ان کی پرواہ تک نہیں کی جاتی جبکہ اس کے شرائط پر پورا اترنے والے پیش نماز سو میں سے دس بیس ہوتے ہیں اور یہ بھی سب کو معلوم ہے کہ با جماعت نماز میں اگر پیش نماز کی نماز منظور ہوئی تو اس کی اقتدا کرنے والوں کی نماز بھی منظور ہوگی اور اگر اس کی نماز مقبول نہ ہوئی تو پھر سارے مقتدی بھی قسمت کا ماتم کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار