

Loading content...
بات یہ ہے کہ یہ نور اول اپنے تیرہ ظہوروں میں سے کسی بھی ظہور میں اپنی باطنیت و جبروتیت کا اظہار نہیں کر سکا بلکہ انسانیت کی ظاہر بین نگاہوں نے انہیں ہمیشہ مظلوم و لاچار دیکھا ہے اور انہیں نعوذ باللہ اپنے جیسا بشر سمجھ کر ان پر ہر ظلم ڈھایا ہے اور انہوں نے اللہ د کا تعارف زبان مبارک ہی تک محدود رکھا ہے یہ سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام اخلاقی کرداراور اقوال و افعال کی حد تک علامت اِلٰہی بنے رہے ہیں ان کی ذات میں اظہارِجبروتیت اِلٰہیہ نہیں ہوا اس اظہار جبروتیت کے نہ ہونے کی وجہ سے اغیار نے انہیں اپنے جیسا بشر سمجھا ہے اور سوائے چند عرفاکے اپنوں نے انہیں ایک مجتہد سے زیادہ مقام دیا ہی نہیں، ہاں چند عرفا ہر زمانے میں رہے ہیں جیسا کہ جناب سلمان پاک سلام اللہ علیہ جناب جابر یزید جعفی سلام اللہ علیہ جناب یونس بن عبد الرحمن سلام اللہ علیہ جناب اسماعیل حمیری سلام اللہ علیہ یا ان جیسے چند اور لوگ ہیں ان کے علاوہ باقی لوگوں نے انہیں ایک مجتہد یا ایک صاحب کشف پیر سے زیادہ درجہ نہیں دیا ہے کیونکہ انہوں نے اظہار جبروتیت فرمایا ہی نہیں اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اللہ د کی جبروتیت ہی اس کی اصل پہچان ہے اور اس کی توحید کا طرہ امتیاز ہے اور اس جبروتیت کا اظہار ان میں سے کسی نے فرمایا ہی نہیں ہاں ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا ظہور و خروج دراصل اللہ د کی جبروتیت ہی کا اظہار ہے اس لئے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ہی کو علامت اللہ کامل فرمایا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اظہار جبر و جبروت کی بنیاد رکھنا ہے اس کے بعد رجعت کا جو سلسلہ ہے اس میں پھر سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام نے جبروتی انداز میں ظہور فرمانا ہے اور ان کی ابدی حکومت دراصل اللہ د کی جبروتیت ہی کا مظاہرہ ہوگا اور اس دور میں سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام علامة اللہ الکامل بن کر جلوہ کش رہیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار