

Loading content...
علم الروحانیات کا مسلمہ ہے کہ اللہ د کا سارا نظام دائراتی و کراتی ہے یعنی ایک سیل کے نیوکلیس (Neucleus) سے لے کر کائنات اکبر تک ہر چیز کراتی و دائراتی ہے یعنی گولائی میں ہے اب یہ بھی ثابت ہوگیا کہ ہرچیز گولائی میں ہے اور اس میں عالمین کو ذخیرہ کیا گیا ہے کیونکہ عالمین اس میں بھرے ہوئے ہیں تو پتہ چلا کہ اللہ د نے فلک آسمانوں کو نہیں فرمایا بلکہ اس سے مراد وہ کرہ محیطی ہے کہ جس میں اس کی کلی تخلیق بھری ہوئی ہے اس کے بارے میں ہم پھر تفصیل سے بات کریں گے یہاں صرف اتنا عرض کروں گا کہ آپ فی الحال اتنا سمجھ لیں کہفلک سے مراد اس کی کلی تخلیق ہے چاہے و تخلیقی و خلقی ہے یا تکوینی و کونی ہے، چاہے وہ مادی ہے یا غیرمادی ہے،چاہے وہ نوری ہے یا سفلی ہے، ان سب چیزوں کی تخلیق و تکوین کی واحد وجہ اس کے پاک حبیب سید الانوار صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار