

Loading content...
اسی وجہ سے ہر اس گول ٹیلے کو بھی فلک کہتے ہیں جس میں ریت یا مٹی کا ذخیرہ کیا گیا ہو، پستانوں کو بھی فلک کہتے ہیں کیونکہ اس میں بچے کیلئے دودھ کا ذخیرہ ہوتا ہے، اسی طرح جہاں پانی جمع ہوکر گولائی میںچکر کھارہا ہواسے بھی فلک کہتے ہیں، اور آسمان کو عرب لوگ اس لئے فلک کہتے تھے کہ یہ بھی ہماری زمین کے گرد چکر کھا رہا ہے…کیونکہ یہ نظریہ آج رد ہوچکا ہے اس لئے آسمان کو فلک کہنا اس لئے بھی درست نہیں رہا کہ جس مشابہت و صفت کی وجہ سے اسے موصوف بہ فلک کیا جاتا تھا جب وہ ہی نہ رہی تو پھر اسے فلک کہنا کیسے درست ہوسکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار