

Loading content...
اب یہ تو ہم سب مانتے ہیں کہ عالم ایک نہیں اسی ہزار سے لاکھوں کروڑوں عالمین کا ذکر ملتا ہے ہاں اگر ہم عالم یریٰ و مالایریٰ ]جو دیکھا جا سکتا ہے یا نہیں دیکھا جا سکتا[ کے حوالے سے بات کریں گے تو عوالم کی تعداد بہت کم ہوجاتی ہے یعنی دو ہی عالم رہ جاتے ہیں عالم حاضر دنیا اور عالم آخرت… حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں عالم اپنے پیدا کرنے والے کی علامت ہیں یہ دونوں اس کے وجود کا پتہ دیتے ہیں یہ عالم ظاہر ظاہربین و مادیت آگاہ نظروں کیلئے اس کی علامت ہے اور عالم غیر مرئی اہل عرفان کیلئے اس کا عرفان ہے وہ عرفان چاہے موت کے بعد ہو یا موت سے قبل کیونکہ موت کے بعد تو ایک کافر کو بھی اجباری عرفان کروادیا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار