

Loading content...
کیونکہ ہر فنکار کا ایک شہکار ایسا ضرور ہوتا ہے جسے دیکھ کر وہ اپنے اندر کے فنکار کے فن سے متعارف ہوتا ہے اور اپنے اندر کے فنکار کو دریا فت کرتاہے اسی طرح اللہ د کا کوئی نہ کوئی فن پارہ تو ایسا بھی ہوگا جسے معرضِ تخلیق میں لاکر اس نے اپنے اندر کے فنکار کو دریافت کیا ہوگا یا اسے اس کے اندر کے فنکار و تخلیق کار کا ادراک ہوا ہوگا، اسے یہ احساس ہوا ہوگا کہ میری ذات کے اندر کا تخلیق کار اس فن پارے اور شہکار میں اتر آیا ہے اور اسی کے حوالے سے لوگ مجھے اور میری قوتِ تخلیق کو کماحقہ پہچان سکتے ہیں،اور مجھ میں پوشیدہ تخلیق کار کا چہرہ اس شہکار کے آئینے میں دیکھ کر کماحقہ پہچان سکتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار