

Loading content...
جیسا کہ میں عرض کرچکا ہوں کہ اللہ د جس کا ایک عظیم اسم مصور بھی ہے خالق بھی ہے اس نے بھی اس کائنات کو ایک تخلیق کار کی طرح تراشا ہے اور ہر چیز پر ایک سوالیہ نشان (؟) بٹھا دیا ہے جس طرح پوری کائنات پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان لگا ہوا ہے اسی طرح ایک ایٹم کے اندر نیوکلیس (Nucleus) میں گردش کرتے ہوئے الیکٹرون (Electron) اور پروٹون (Proton) اور نیوٹرون (Neutron) پر بھی اتنا ہی بڑا سوالیہ نشان لگا رکھا ہے اور جس طرح ایک عظیم فن کار کے فن پارو ں میں سے کوئی نہ کوئی فن پارہ اس کا ایسا شہکار ہوتا ہے جس کے روئے دلنشیں میں فنکار کے لہو کی سرخی اس کی آبرو بن کرجھلک رہی ہوتی ہے اسی طرح ماننا ہوگا کہ اللہ د جیسے عظیم فنکار و تخلیق کار کا بھی کوئی نہ کوئی تو ایسا شہکار ہوگا کہ جو خود اس کی پہچان ہوگا جس پر خود اسے ناز ہوگا جسے دیکھ کر خود اسے اپنے فنکار اور تخلیقِ کار ہونے کا وجدان ہوا ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار