

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی ایک مسلمہ ہے کہ کوئی کتنا بڑا آرٹسٹ (Artist) ہی کیوں نہ ہو اس کے سارے فن پارے ایک جیسے یا ایک معیار کے نہیں ہوتے بلکہ اس میں وہ خود بھی درجہ بندی کرتا ہے اور اس کا کوئی نہ کوئی شہکار ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو اس کے سارے فن پاروں کو انڈر شیڈ (Under Shade) کردیتا ہے اور خود ہائی لائیٹ (Highlight) رہتا ہے جیسا کہ مونالیزا کے تخلیق کار نے ہزاروں فن پارے تخلیق کئے مگر اس کی پہچان مونالیزا کی تصویر بن گئی اور آج تک اس پر کمپیوٹر پہ تحقیقات ہورہی ہیں اس کی انشورنس کروڑوں ڈالر میں ہے کیونکہ وہ ایک عظیم فنکار کا وہ شہکار ہے جو اس کی پہچان ہے اسی طرح ماضی کے مانی جیسے ہزاروں فنکاروں کے فن پارے شاید موجود ہوں لیکن اس سے کوئی انسان انکار نہیں کر سکتا کہ کوئی بھی فنکار ہو اس کا کوئی نہ کوئی فن پارہ ایسا ضرور ہوتا ہے کہ جو اس کی پہچان بن جاتا ہے اور خود مصور بھی اپنے اسی شہکار کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار