

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی عجیب بات ہے کہ اللہ د کے تعارف کا واحد ذریعہ اس کے فن پارے ہیں مگر ہم تو یہ دیکھتے ہیں کہ اس کائنات میں اسی کے اتنے فن پارے ہیں جو انسان شمار ہی نہیں کرسکتا ایک ذرے سے لے کر خورشید تک، ایک ایٹم سے لے کر یونیورس (Universe) تک اس کے فن پاروں کے انبار لگے ہوئے ہیں اب کوئی کس فن پارے سے اس کے اندر کے فنکار اور تخلیق کار کودریافت کرے یہ تو ناممکن ہے اور یہاں تو یہ کیفیت ہے کہ اس کا کوئی بھی فن پارہ سمجھ ہی نہیں آتا…دوسری بات یہ ہے کہ انسان لاکھوں برس کی زندگی پائے اور اس کے تخلیق پاروں کو گنتا رہے تو بھی نہ گن سکے گا پھر ان میں امتیاز کرنا ان کی کلاسی فکیشن (Classification) کرنا کہ سب سے بڑا شہکار کون سا ہے اس کیلئے تو اولین و آخرین جمع ہوجائیں اور ان سب کو اولین و آخرین کی عمر کا مجموعہ دے دیا جائے تو پھر بھی یہ کام ناممکن ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار