

Loading content...
بعض انسانوں کی پہچان ان کا فن بنتاہے اور وہ اپنے فن کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں جیسے کوئی موسیقار اپنی موسیقی کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے، مصور اپنے فن سے پہچانا جاتا ہے، دراصل یہ فرد کا تعارف بلاواسطہ نہیں ہوتا بلکہ اس کا تعارف بالواسطہ ہوتا ہے یعنی کوئی انسان ایک فنکار کو یا تخلیق کار کو اس کے فن پارے سے یا تخلیق پارے سے پہچان رہا ہوتا ہے اسی طرح جب ہم اپنے مالک حقیقی کے بارے میں تحقیق کرتے ہیں کہ اس کی پہچان کا سب سے بڑا حوالہ کیا ہے؟ یا اس کا سب سے بڑا تعارف کیا ہے؟ تو پتہ چلتا ہے کہ اس کا حقیقی تعارف ایک تخلیق کار کی طرح کا ہے جس طرح کوئی انسان کسی تخلیق پارے کو دیکھ کر کسی کے اندرکے تخلیق کار سے متعارف ہوتا ہے اسی طرح انسان بھی اللہ د کے فن پاروں اور شہکاروں ہی کو دیکھ کر اس فنکار وتخلیق کارِ ازل سے متعارف ہوسکتا ہے ورنہ انسان کے پاس اس کے تعارف کا کوئی دوسرا آپشن (Option) موجود ہے ہی نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار