

Loading content...
دوستو!ـاس دنیا میں انسان سے بڑی جاہل مخلوق شاید موجود ہی نہیں ہے کیونکہ یہی انسان ہے جو بیک وقت مادیات اور ماورائے مادیات کے بارے میں جوابات تلاش کرکے اور جوابات دینے کیلئے ہمہ وقت مستعد رہتا ہے ہاں جب عرفا عالم مکاشفات میں روحانی قدم رکھتے ہیں تو اس عالم ناپیدا کنار کی ایک ہی جھلک انہیں حیرت کی اتھاہ گہرائیوں میں غرق کردیتی ہے اور کئی کم حوصلہ لوگ یا اس پرواز میں بہت زیادہ اونچے جانے والے لوگ ہوتے ہیں تو وہ اس حیرت میں ایسے جذب ہوجاتے ہیں کہ وہ مجذّب ہی ہوکر رہ جاتے ہیں اور واپس آنے کا راستہ ہی نہیں ملتا ہاں ان خوش نصیبوں میں سے جنہیں کچھ ہوش آبھی جاتا ہے تو وہ استغفراللہ ربی و اتوب الیک کا ورد کرتے ہیں مگر وہ گناہوں سے استغفار نہیں کرتے بلکہ وہ کہتے ہیں ٭اللھم اغفرلی من معرفتک…وہ اللہ کی معرفت سے استغفار کرتے ہیں وہ سمجھ لیتے ہیں ہمیں اس معرفت ہی سے معافی مانگنا چاہیے… اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کوئی آدمی یہ دعا کرے کہ خالق میرے سر پہ سونے کا پہاڑ رکھ دے جو کہ میرا اپنا ہو اور پھر اس کی دعا مستجاب ہوجائے اور اسی وقت اس کے سرپہ پانچ من کی ایک چٹان رکھ کر کہاجائے کہ تم اسے اٹھاکر گھر لے جاؤ وہاں تمہارے سر پہ پورا پہاڑ رکھ دیا جائے گا… اب آپ سوچیں کہ پانچ من کی چٹان جب سر پہ پڑے گی تو اس کا کیا حشر ہوگا؟وہ تو اپنی دعا کے ایک ایک فقرے سے فرار ہونے کی کوشش کرے گا اور عین اسی وقت خالق یہ فرمادے کہ او احمق ہم نے تمہاری دعا مستجاب فرمالی ہے اب تو ہم اس میں تبدیلی نہیں کرسکتے ہم یہ پہاڑ تو تیرے سر پہ ضرور رکھیں گے اور تجھے یہ پہاڑ اٹھانا پڑے گا چاہے تو اس کے نیچے دب کر پاوڈر ہی کیوں نہ ہوجائے…اب خود سوچیں وہ آدمی سونے کا پہاڑ طلب کرنے پر استغفار کرے گا یا نہیں؟ وہ تو رورو کو معافی مانگے گا کہ میرے خالق مجھے معاف فرمادے میں نے اپنی قوتِ برداشت سے بڑی چیز مانگ لی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار