

Loading content...
یہ نشان چھوٹے سے چھوٹے وائرس (Virus) سے لے کر شارک و وہیل تک پر لگا ہوا ہے بارش کے قطرات کے ایک ایک مالیکیول (Molecule) سے لے کر پوری گلیکسی (Galaxy) یا کاسموس (Cosmos) کے ہر سیارے تک لگا ہوا ہے حتیٰ کہ خود انسان کی اپنی ذات اور جسم اور اس کے اجزائے ترکیبی پر لاکھوں کروڑوں سوالیہ نشانات موجود ہیں اب آپ خود سوچیں کہ اگر ایک باشعور انسان سے کہاجائے کہ اب جو موسلادھار بارش ہونے والی ہے اس کا ہر قطرہ اس سے ایک سوال کرے گا کہ خدا کتنے ہیں اور تم نے ہر سوال کے جواب میں کہنا ہے کہ اللہ ایک ہے اب یہ بات سننے کے بعد کوئی صاحب عقل جواب دینے کے بارے میں سوچ سکتا ہے؟ وہ تو سوالات کی تعداد کے بارے میں سوچ کر ہی پاگل ہوجائے گا اگر سب کے سوالات مختلف ہونا ہوں اور جواب بھی مختلف دینا ہوں تو اس کے تصور ہی سے انسان ہوش و حواس کھو بیٹھے گا اور اس کی زبان سے صرف یہی فقرہ نکلے گاکہ اتنے سوالات؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار