

Loading content...
یہ تو آپ کو معلوم ہے کہ اس دور میں (Branches of Knowledge) برانچز آف نالج کی تعداد تقریباً 1200 کے قریب ہے یعنی اس دور میں بارہ سو علوم رائج ہیں جن کے سکالرز موجود ہیں اور میں نے اپنے مطالعاتی سیزنوں میں کافی علوم کو چکھا ہے وہ بھی اس حد تک کہ ان علوم کے بارے میں اگر گفتگو ہورہی ہو تو میں بد مزہ نہیں ہوتا پھر بھی مجھے ہمہ وقت یہ احساس رہتا ہے کہ میں تو کچھ بھی نہیں جانتا مجھ جیسا جاہل شاید کوئی ہو ہی نہیں، مگر جب میں نے ان لوگوں کی زیارت کی کہ جنہوں نے ابتدائی چند کتب بھی نہیں پڑھے ہوئے تھے اور وہ (Over Confidence) اوور کانفیڈنس کے ساتھ جب اپنی ہر جاہلانہ بات کو حرف آخر بتا رہے تھے مجھے اپنی بے بسی پر بہت ترس آیا اور لوگوں کی بدقسمتی پر رونا…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار