

Loading content...
مگر کئی ایسے بطلیموس قسم کے علما بھی دیکھے جو اپنے اندر کی دنیا سے پوری طرح جاہل ہونے کے باوجود خلاق کائنات کے بارے میں اپنی ہر بات کو حرف آخر سمجھتے تھے افسوس کا مقام یہ ہے کہ انہیں اپنی جہالت کا علم بھی نہیں تھا وہ خود اپنی جہالت اور لاعلمی کے ادراک سے بھی محروم تھے اور ان کی کیفیت وہی تھی کہ جیسے کوئی آدمی اپنی مرض سے بھی لاعلم ہو اورخود ہی کشتہ جات بناکے استعمال بھی کر رہا ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار