

Loading content...
دوستو!ـمیں عرض کر رہا تھا کہ اس کائنات کی ہر چیز کی ہر پرت پر، ہر ایٹم پر، ہر اکائی پر ہزاروںسوالیہ نشانات موجود ہیں اور اس دور میں کئی نام نہاد بقراط قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں کہ جو ہر سوالیہ نشان کا جواب ڈھونڈتے رہتے ہیں یا پھر اپنی طرف سے جواب بناتے رہتے ہیں گویا ان کے پاس ہر سوال کا جواب موجود رہتا ہے جب بھی کوئی ان سے سوال کرتا ہے کہ بھائی یہ ستارے کتنے بڑے ہیں تو جھٹ سے جواب دیتے ہیں کہ بھائی ہماری بھیڑوں کے سائز کے ہیں، دوستو!ـجاہل کی سب سے بڑی پہچان یہ ہے کہ وہ اپنے پاس ہر سوال کا جواب رکھتا ہے اور عالم کی یہی پہچان ہے کہ اسے اپنی لاعملی کا ادراک ہوجاتا ہے اور اسے جملہ سوالات کے جواب کیلئے ایک دولت مل جاتی ہے جس کا نام ہے لاادری یعنی میں نہیں جانتا کیونکہ علم کے طور پر اس کے پاس صرف حیرت ہی حیرت ہوتی ہے ہر کتاب جو انسان کو علم عطا کرتی ہے در حقیقت وہ اسے اس کی جہالت سے شناسا کرتی ہے اس کی لاعلمی سے رو شناس کرواتی ہے نہ کہ کسی چیز کی آخری حقیقت سے آشنا کرتی ہے علما کا مسلمہ ہے کہ کتاب علم کا کوئی آخری ورق ہوتا ہی نہیں اور میں کہتا ہوں کہ علم کی کتاب کا آخری ورق حیرت ہے میں نے علم الاِلٰہیات دیکھا اِلٰہیین کے آرا دیکھے انہوں نے ذات و صفات کے بارے میں حتمی جواب دینے کی بھرپور کوشش کی منطق کی عینک لگائی، فلسفے کا چراغ جلایا، علم کلام کی گھنی چھاؤں کے نیچے بیٹھ کے صفاتِ ثبوتیہ و سلبیہ پر نوک قلم سے سیاہیوں کے دریا بہادئیے اور آخر میں اقرار کیا کہ وہ تو اپنی ذات کے اندر پڑی ہوئی سیاہی کے اجزائے ترکیبی اور عناصرِ اولیہ سے بھی قطعاً جاہل ہیں، جو لوگ کچھ نہ کچھ سمجھ سکے انہوں نے یہی سمجھا کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ ان کے اندر کی تاریک و پر اسرار دنیا میں جو مالیکیولز ہیں ان کی تعداد کیا ہے؟ وہ کن کن ایٹموں سے بنے ہوئے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار