

Loading content...
یہ بھی عرض کیا تھا کہ حمد میں اللہ د کی قادریت و ربوبیت کا اقرار ہوتا ہے اسی طرح جب ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی حکومت کا قیام ہوگا تواس وقت عالمین کو معلوم ہوگا کہ اللہ اگر رب ہے تو کس طرح ہے؟ اللہ اگر قادر ہے تو کس طرح ہے؟ کیونکہ جب بھی کوئی یہ سوال کرے گا کہ اللہ قادر ہے تو کیسے؟ تواس کا جواب شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف نے اپنی قدرت کے مظاہرے سے نہیں دینا بلکہ وہ سائل کو قدرت تفویض فرماکے ثابت کریں گے کہ اب تم جس جس چیز کے بارے میں اللہ کے قادر ہونے پہ شک کرتے ہو وہ خود کرکے دیکھ لو پھر نہ کہنا کہ اچھی طرح سمجھایا نہیں گیا تھا … یہ بھی عرض کیا تھا کہ حمد میں اظہارِ احسان مندی ہوتا ہے… اس لئے جب ہمارے مالک مطلق عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا ظہور اجلال ہوگا تو اللہ کا احسان کامل ہوجائے گا اور کائنات کی احسان مندی کا اقرار مکمل ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار