

Loading content...
دوستو!ـیہاں کوئی شخص یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ فاعلی و افتعالی چیزوں کا کوئی وجود خارجی و مادی نہیں ہوتا اس لئے حمد کا کوئی خارجی و مادی وجود نہیں ہے بلکہ یہ حمد ہی اپنا وجود آپ ہے… ہم عرض کرتے ہیں کہ یہ بات تو بڑی پتے کی ہے مگر ہمارے متکلمین تو کہتے ہیں کہ ہر عمل کا ایک وجود خارجی ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے تجسم اعمال کا ایک نظریہ دیا ہوا اور قرآن کریم کا میدان قیامت میں انسانی شکل میں آنا تک لکھا ہے اسی طرح صلوات کے وجود کا بھی لکھا ہوا ہے جیسا کہ میں پہلے ہی کسی بیان میں عرض کر چکاہوں ہمارے عالم اسلام کے اکثر مکتبہ ہائے فکر اعمال کے مجسم ہونے کے قائل ہیں اور بعض علما نے یہاں تک لکھا ہے کہ اعمال بد کسی درندہ یا حرام جانور کی شکل میں مشّکل ہوتے ہیں بدکاریوں کا قبر میں سانپ بچھو بن کر آنے کے سبھی قائل ہیں ان باتوں سے ثابت ہوا کہ عمل اچھا ہو یا برا اس کا ایک وجود مرئی ہوتا ہے اب سارے اعمال کا یعنی عالمِ فاعلی و افتعالی کا ایک وجود ثابت ہے تو حمد کابھی ایک حقیقی وجود ہونا لازم ہے اب پھر ہم واپس اپنی بات پر آتے ہیں اور میرے اولین فقرے کو دیکھیں کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا ایک اسم مبارک ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار