

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی آپ کے سامنے کئی مرتبہ عرض کرچکاہوں کہ ہر چیز کے کئی وجود مانے جاتے ہیں یہ بات مجھے مجبوراً لاتعداد مرتبہ دہرانا پڑتی ہے کہ ماضی میںہر چیز کے چار وجود مانے جاتے تھے () وجود ذہنی () وجود مکتوبی () وجود ملفوظی () وجود حقیقی… اس کے بعد ایک وجود محسوسی بھی شامل کیا گیا مگر یہ بہت پرانے زمانے کی بات ہے کیونکہ اس زمانے میں جدید سائنس اور کمپیوٹر اور الیکٹران وغیرہ ایجاد نہیں ہوئے تھے اس دور میں پرائمری کلاس کا علم تھا آج تو ہمارے بچے بھی کمپیوٹر سے کھیل رہے ہیں آواز اور الیکٹرک اور روشنی کے ویوز کو کافی حد تک سمجھ لیا گیا ہے اس لئے اگر ہم اس دور میں دیکھیں تو ہر چیز کے بہت سے اور وجود بھی ہمارے سامنے موجود ہیں یہ علیحدہ بات کہ ہمارے علمائے کرام انہیں اپنے علم میں شامل نہ کریں… جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ماضی میںآوازکو صرف منہ سے نکلی ہوئی ایسی صوت سمجھا جاتا تھا جو دوسروں کے کانوں تک جانے کے بعد معدوم ہوجاتی ہے مگر آج ہم اسے ٹیپ کیسٹ یا سی ڈی یا ہارڈ ڈسکٹ میں محفوظ بھی کر رہے ہیں اس دور میں آواز کو محفوظ کرنے کیلئے کافی چیزیں ایجاد ہوچکی ہیں اب پہلے تو آواز کا ایک ہی وجود ملفوظی تھا مگر آج ہمارے سامنے اس کا ایک وجود وہ بھی ہے جو ٹیپ ریکارڈر کی کیسٹ کے فیتے میں بھرا ہوا ہے جسے ہم وجود تسجیلی کہہ سکتے ہیں… اس طرح آج ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ آوازیں معدوم نہیں ہوتیں بلکہ وہ ایتھرک ورلڈ (Etheric World) میں محفوظ رہتی ہیں اس طرح وہ جس حالت میں فضا میں محفوظ ہیں وہاں بھی ان کا ایک وجود ہے جو ہماری سماعت سے ماوریٰ ہے اسے ہم آواز کے وجود ملفوظی کا وجود اثیری کہہ سکتے ہیں اسی طرح ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جب ریڈیو یا ٹی وی آن ہوتا ہے تو اس میں بھی ایک آواز آتی ہے جو اپنے نشریاتی مرکز سے فضا کے دوش پر سفر کرتی ہوئی یہاں آتی ہے، اس طرح آواز کا ایک اور وجود بھی سامنے آتا ہے اور وہ اس کا ریڈیائی یا وجود برقی کہہ سکتے ہیں، اسی طرح ہم صرف وجود ملفوظی کے اندر کئی اور وجود دریافت کرچکے ہیں اسی طرح ایک وجود صوری بھی ہم دریافت کرچکے ہیں کیونکہ جب عبارت کو ایک علیحدہ وجود کا درجہ دیا جا سکتا ہے تو کیا تصویر کو کوئی درجہ نہیں ملنا چاہیے، یہ بھی تو شے کا ایک وجود ہی ہے، اسی طرح جب ٹی وی پہ ہم کوئی تصویر دیکھتے ہیں تو یہ بھی ایک علیحدہ قسم کا وجود ہے جو فضا سے الیکٹرک ویوز کی شکل میں ہم تک پہنچتا ہے، اگر عبارت کا ایک وجود ہے تو اسے بھی ایک علیحدہ وجود کا درجہ ملنا چاہیے، اسی طرح وی سی آر چلا کر جب دیکھتے ہیں تووہاں بھی اشیا کا ایک اور وجود ہمارے سامنے آتا ہے جو اس کی ٹیب میں بھرا ہوا یا فیڈڈ (Feeded) ہوتا ہے اسے بھی ہم تصویر کا وجود تسجیلی کہہ سکتے ہیں اسی طرح جو کسی سکرین پر یا پروجیکٹر کے ذریعے کہیں ظاہر ہوتا ہے یہ بھی ایک وجود ہی ہے مگر اسے بھی علما نے کوئی نام نہیں دے رکھا… یہ بھی ایک مسلمہ امر ہے کہ جب انسان سورج کی روشنی میں چلتا ہے یا کوئی چیز اس کے سامنے ہوتی ہے تو اس کی ایک لاکھ چھیاسی ہزار تصاویر فی سیکنڈ کے حساب سے فضا میں سفر کرتی ہیں تو یہ تصاویر بھی ایک علیحدہ وجود رکھتی ہیں، اس طرح اگر ہم ایک چیز کے وجود تلاش کرنا شروع کردیں تو سینکڑوں وجود معلوم کئے جا سکتے ہیں مگر یہ سارے وجود اصل چیز کے غیر حقیقی وجود ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار