

Loading content...
ان کی تخلیق و تکوین کا جہاں بھی ذکر ہے ایک ہی جیسا ہے یعنی جنابِ عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام سے لے کر شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام تک سب اس وحدتِ نور کے اجزا ہیں اور ربوبیتِ عالمین کے مقام پر فائز ہیں اب اگر کوئی اس بات کو تسلیم نہ کرے تو یہ اس کی اپنی مرضی ہے میرا یہی عقیدہ ہے اور عقیدے میں کوئی کسی کا پابند تو ہوتا نہیں کیونکہ معتقدات دائرہ تقلید سے خارج ہوتے ہیں اگر میں غلطی پر ہوں تو اپنے مالک و منعم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے امیدوار ہوں کہ وہ میری اصلاح فرمائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار