

Loading content...
دوستو!ـیہاں میں ایک مرتبہ پھر حمد کے بارے میں عرض کرتا چلوں حمد کے بارے میں عربیات کے ماہرین کا فیصلہ ہے کہ حمد مخصوص ہے اللہ کیلئے… یہ بھی ہے کہ حمد اور شکر میں فرق ہے اور اسی طرح حمد اور مدح میں فرق ہے مدح عام ہے حمد خاص ہے مدح تو کسی کی قامت، صباحت، حسن، آنکھ، ناک کی ہو سکتی ہے اور اس کے صفاتِ حسنہ کی بھی یعنی شجاعت، سخاوت، شرافت، حیا وغیرہ کی بھی مدح ہو سکتی ہے مگر حمد قامت، صباحت، ناک، آنکھ کی نہیں ہو سکتی… شکر ہمیشہ نعمت کے مقابلے میں کیا جاتا ہے نعمت مقابل نہ ہو تو شکر نہیں ہو سکتا اسی لئے مسلمہ ہے فکل شکرٍ حمد ولیس کل حمداٍ شکرا ًہر شکر ایک حمد ہے مگر ہر حمد کو شکر نہیں کہہ سکتے اسی طرح مسلمہ ہے وکل حمدٍ مدح ولیس کل مدح حمداً یعنی ہر حمد کو مدح کہا جا سکتا ہے مگر ہر مدح کو حمد نہیںکہہ سکتے حمد میں در اصل شکر اور مدح دونوں کے خصوصیات موجود ہیں مگر شکر اور مدح میں حمد کی جملگی نہیں ہوتی ہے اور جس کی حمد کی جائے اسے کہتے ہیں محمود جیسا کہ ہے ویقال فلان محمود اذا حمد و محمد اذا وجد محموداً کہتے ہیں کہ کوئی تب محمود ہوسکتا ہے جب کوئی اس کی حمد کرنے والا ہو اگر کوئی حمد کرنے والا نہیں تو محمود نہیں مگر محمدؐ وہ ہو سکتا ہے جو پہلے محمود ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار