

Loading content...
پھر کل نے جز وکو دیکھا اس میں اپنے جملہ صفات و خصوصیات نظر آنے لگے اپنی ذات کو مکمل طور پر صفات میں پرتوفگن دیکھا اور اس طرح مصروفِ حمد دیکھا کہ اس احمدؐ نے صرف خود حمد نہیں کی بلکہ کائنات کے ذرے ذرے کو حمد کا طریقہ تعلیم کیا ملکوت و کروبیاں کو ایسی تسبیح و حمد تعلیم کی کہ خلافتِ آدم کے وقت ملکوت نے اپنا طرۂ امتیاز ہی حمد کو قرار دیتے ہوئے کہا نحن نسبح بحمدک یعنی ملکوت ان کی سکھائی ہوئی حمد کی بنیاد پر خلافتِ ارض کے امید وار بنے ایسی حمد ہوتی دیکھ کر ذاتِ محمود نے خود احمد کی حمد شروع کر دی اس انداز سے کل نے اپنے جزو کی حمد کی کہ اس اپنی حمد کے ثبوت میں جب دنیا میں لباسِ بشر میں بھیجا تو سراپا محمدؐ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمبنا کر بھیجا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار