

Loading content...
احسان کی وضاحت کیلئے وہ مشہور واقعہ یاد کر لیں جو جناب علامہ حلی کیلئے مسئلہ بن گیا تھا کہ انہوں نے ایک حدیث پاک دیکھی کہ جو روئے، رلائے یا رونے کی شکل بنائے اس پر جنت واجب ہے تو انہوں نے اس حدیث پر شک کیا اور بارگاہِ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف میں استغاثہ کیا ( طویل واقعہ ہے صرف بقدرِ ضرورت پیش کر رہا ہوں ) جواباً شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے شرفِ ملاقات حاصل ہوا تو آقا نے علامہ سے دریافت فرمایا کہ ایک حکایت ہے اس کا فیصلہ کریں…ایک بادشاہ شکار پر نکلتا ہے اور اپنے لشکر سے بچھڑ جاتا ہے گرمی کا موسم ہے صحرا میں بھٹک رہا ہوتا ہے بھوک پیاس کی وجہ سے جاں بلب ہوتا ہے کہ اچانک اس کی نظر ایک جھونپڑی پر پڑتی ہے یہ وہاں جاتا ہے اور دیکھتا ہے کہ ایک بڑھیا ہے جس کے پاس صرف ایک بکری ہے یہ اسے سلام کرتا ہے اور اپنی بھوک اور پیاس پر رحم کرنے کی اپیل کرتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار