

Loading content...
دوستو!ـیہ بات بھی آپ کو نہیں بھولنا چاہیے کہ پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کا کوئی فرد سارے حقوق معاف کر سکتا ہے مگر ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کا حق قطعاً معاف نہیں کر سکتا کیونکہ اگر آج وہ کسی نام نہاد شیعہ کومعاف فرمادیں تو پھر انہیں غاصبان فدک کوبھی (خدانہ کرے) معاف فرمانا پڑے گا ورنہ ان کے عدل میں فرق آئے گا کیونکہ ایک طرف وہ لوگ ہوں گے جن سے ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا نے خود جاکر حق طلب کیا تھا اور انہوں نے حق کو تسلیم بھی کیا تھا مگر دیا بھی نہیں تھا، اسی طرح دوسری طرف کچھ نام نہاد شیعہ ہوں جن سے ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا حق طلب فرمائیں اور وہ بھی اقرار کریں کہ یہ ان کا حق ہے اور اس کے بعد ادا نہ کریں تو ان لوگوں میں اور غاصبان فدک میں کیا فرق رہ جاتا ہے؟… اس لئے عادل حقیقی پر واجب ہوجاتا ہے کہ وہ عدل کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ان دونوں فریقوں سے ایک جیسا سلوک فرمائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار