

Loading content...
ایک سید عالم ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کے حق کی بہت تاکید فرمایا کرتے تھے مگر شیعہ حضرات ان کی بات پر کان نہیں دھرتے تھے ایک رات وہ اس افسوس میں سوگئے کہ اب اس قوم کا کیا کیا جائے اس رات انہیں شہنشاہ وفا جناب ابوالفضل العباس علیہ الصلوات والسلام کی زیارت ہوئی اور انہوں نے عالم جلال میں فرمایا کہ شیعہ لوگ یہ سوچتے ہوں گے کہ اب ان سے اپنا حق طلب کرنے کیلئے ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا خود تشریف لائیں گی ـ فرمایا ہرگز نہیں…اے قوم ظالمین اب ایسا ہرگز نہ ہوگا ان کا اپنے حق کو طلب کرنے کیلئے ایک بار کا جانا ہی کافی سمجھو اب وہ تشریف نہیں لائیں گی بلکہ ہماری تلواریں تم سے حق وصول کرنے آئیں گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار