

Loading content...
دیکھئے ایک چوڑھا چمار کسی مردہ جانور کی کھال اتارتا ہے اور اسے جاکر کسی آدمی کے ہاتھ بیچتا ہے اس کے قیمت دس روپے طے ہوتی ہے وہ اس میں سے پانچ روپے ادا کر دیتا ہے اور پانچ روپے دینے سے انکار کر دیتا ہے… وہ آکر قصبے کے چودھری کے پاس فریاد کرتا ہے کہ فلاں آدمی نے میرا حق مار لیا ہے اس نے میرے پانچ روپے نہیں دئیے اس پر اس آدمی کو پنچائیت میں بلایا جاتا ہے اور اسے کہاجاتا ہے کہ بھائی آپ نے کس قانون کے حوالے سے اس غریب کے پیسے ہڑپ کر لئے ہیں؟ کیا اتنا ظلم بھی ہوتا ہے کہ کسی غریب کی رقم تم بلا جواز نہیں دے رہے اس پر اس کی بہت سرزنش کی جاتی ہے جبکہ صورت حال یہ ہے کہ جانور مردہ تھا اس کا خریدنا فروخت کرنا دونوں حرام تھے، اور وہ بیچنے والا چوڑھا ہے مسلمان بھی نہیں، رقم بھی زیادہ نہیں پانچ روپے ہیں، مگر پھر بھی ہماری پنچائیت بیٹھ کر جرگہ کرتی ہے اور فصیلہ سناتی ہے، اس شخص کو برا بھلا کہتی ہے… مگر دوسری طرف مخدومہ کائنات صلوات اللہ علیہا کا حق ہے ساری دنیا غصب کر چکی ہے اور کبھی کسی نے جرگہ نہیں کیا کسی نے پنچائیت میں بات تک نہیں کی کہ فلاں شخص نے مخدومہ کائنات صلوات اللہ علیہا کا حق غصب کر رکھا ہے اسے بھی برا بھلا کہا جائے کیا اس حق کی اہمیت ]نعوذ باللہ[اس مردہ جانور کی کھال سے بھی کم ہے کیا مخدومہ کائنات صلوات اللہ علیہا کا حق کوئی حق ہی نہیں ہے کہ کسی پر زور دیا جائے کہ بھائی تم یہ حق ادا کرو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار